لاہور (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کرگئے۔مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے مطابق خوش اختر سبحانی گزشتہ دو ہفتے سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ جگر اور گردے کے عوارض میں مبتلا تھے۔خوش اختر سبحانی 2018 کے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 38 سیالکوٹ سے منتخب ہوئے تھے۔
نمازہ جنازہ کل بروز پیر صبح 10بجے ان کے گاؤں وریو سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کرگئے



