اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )بے رحم کورونا کے وار جاری ، ملک بھر میں کورونا مزید 56 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 20ہزار 736ہو گئی، مزید 2ہزار697 نئے کیسز رپورٹ، ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 تک پہنچ گئی،مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، 8لاکھ 39ہزار 322افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر 55 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,169,35 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں مزید 2 ہزار 697 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 918,936 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752 ، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 073، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 170، اسلام آباد میں 81 ہزار 116، بلوچستان میں 25 ہزار 083 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد58 ہزار 878 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 736 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 620 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 839,322 ہوگئی ہے۔
بے رحم کورونا کے وار جاری، ملک بھر میں کورونا مزید 56 افراد جاں بحق ، اموات کی مجموعی تعداد 20ہزار 736ہو گئی



