ملاکنڈ قومی محاذنے حکومتی شیڈول کے مطابق میٹر ک اور انٹر کے امتحانات کے انعقاد کو مستردکردیا

بٹ خیلہ (نیشنل ٹائمز)ملاکنڈ قومی محاذنے حکومتی شیڈول کے مطابق میٹر ک اور انٹر کے امتحانات کے انعقاد کو مستردکردیاہے اورآج بروز پیر ملاکنڈتعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا اس سلسلے میں قومی محاذ کا ایک ہنگامی اجلاس صدرگل زمین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محاذ کے چیئرمین رحمان گل،محمد ذادہ بھٹو، سلمان بخاری، دائودخان، محسن خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی جانب سے میٹرک وانٹر کے امتحانات کے مجوزہ شیڈول کی وجہ سے طالب علموں میں پائی جانیوالی بے چینی پر تفصیلی بحث ومباحثہ ہوا شرکاء نے کہاکہ طلباء کاقیمتی سال لاک ڈائون اور کورونا وباء کے سبب پہلے ہی ضا ئع ہو چکا ہے جبکہ طلباء وطالبات ذہنی پریشانی میں مبتلاء ہیں اب اچانک امتحانی شیڈول کا اعلان ظلم وزیادتی کے مترادف ہے شر کاء نے حکومت سے طلباء کو مزید تین مہینے کی مہلت دینے کا مطالبہ کیا تا کہ وہ امتحانات کیلئے تیاری کرسکے یا پچھلے برس کی طرح انھیں پروموٹ کیاجائے انھوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کاشکار ہے اور جس کی تکمیل ایک ماہ میں ممکن نہیں لہٰذا ویکسینیشن کے بعد امتحانات کاانعقاد کیاجائے اس موقع پر آج بروز پیر چکدرہ میںملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے سامنے ز بردست احتجاج کا فیصلہ کیا گیاجس میں ضلع ملاکنڈ اور لوئر دیر کے طلباء کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر