لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔ عوام کو آئی ایم ایف کی ایماء پر رسوا کیا جا رہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ملازمین کی جانب سے بنائے گئے بجٹ کی منظوری پاکستان کی خودداری پر ایک حملہ ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے معاشی بقا کی خاطر پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بجٹ سے پہلے عمران خان اعلان کرتے ہیں کہ یہ سال ترقی کا ہوگا اور پھر معاشی تباہی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی، عوام پی ٹی آئی کے کرتوتوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔بھاری بھرکم ٹیکسوں کے ذریعے عام آدمی کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنے کا دعوی کارنامہ نہیں بلکہ شرم کی بات ہے۔
لاہور، پیپلز پارٹی عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی، عابد حسین صدیقی



