پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے بغیر اتحاد کونام نہاد پی ڈی ایم اتحاد قرار دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے بغیر اتحاد کونام نہاد پی ڈی ایم اتحاد قرار دے دیا ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں چنلیج کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے کسی بھی اجلاس میں استعفے لانگ مارچ کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا استعفوں کا اعلان دو ہم خیال جماعتوں کا یکطرفہ اعلان تھا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے مزید کہا کہ دو جماعتی ہم خیال جماعتوں کے خود ساختہ فیصلے نے پی ڈی ایم اہداف اور مقاصد کو نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم چارٹر اور ایکشن پلان پر پوری طرح کاربند ہے نیر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کوئئ گفتگو نہیں۔ کرے گی اور نہ ہی پی ڈی ایم کے نمائندہ شہباز شریف سے مزاکرات ہو سکتے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پنجاب میں 160سے زائد ممبران ن لیگ کے استعفے نہ دینا سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز موجودہ حکمرانوں کو گھر نہیں بھجوانا چاہتے مریم نواز کے حکمرانوں کو وقت دینے کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں نیر بخاری نے کہا یہ دو جماعتی ہم خیال موجودہ حکمرانوں کو خود وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام پر مسلط رہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ نام نہاد پی ڈی ایم قیادت احتجاجی تحریک چلانا چاہتی ہے نہ لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے نام نہاد پی ڈی ایم نے اپنے جلاس کے بعد حکومت کے خلاف کسی ٹھوس اقدام کا اعلان نہیں کیا نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی اپوزیشن کے لئے ووٹ دیئے ہیں شہباز شریف قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم چارٹر اورایکشن پلان کے مطابق کردار کریں پی ڈی ایم چارٹر اورایکشن پلان کے تحت وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد تحریک لائیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر