مہنگائی کو مدنظر رکھیں تو حقیقی شرح سود منفی ہے، مہنگائی کی وجہ شرح سود نہیں سپلائی کے معاملات ہیں

کراچی(نیشنل ٹائمز) گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی کو مدنظر رکھیں تو حقیقی شرح سود منفی ہے، مہنگائی کی وجہ شرح سود نہیں سپلائی کے معاملات ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی معاشی ترقی کی بھرپور معاونت کررہی ہے، بنیادی شرح سود 7 فیصد، مہنگائی کی رفتار 11 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پورے مالی سال 9 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔ اگر مہنگائی کو مدنظر رکھیں تو حقیقی شرح سود منفی ہے۔ معیشت کی مالی معاونت کا ہاتھ کھینچا تو قیمت ادا کرنی ہوگی، کورونا قابو ہونے پر ہی مالی مدد ختم کرنے کا سوچا جا سکتا ہے، معیشت میں ابھی بھی” اوور ہیٹنگ” کا خطرہ نہیں ہے۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ شرح سود نہیں سپلائی کے معاملات ہیں۔ بجلی ،چکن اور ڈیری کی قیمت پر شرح سود کم نہیں ہوسکتی، ہمارا نقطہ یہ ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے، اب بھی مستقبل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی ہے۔ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ کورونا ماحول میں 2 ہزار ارب روپے کے مالیاتی پیکیج دیئے، ٹیرف کے تحت 450 ارب سستے قرضوں کی منظوری دی، کافی سارے مالیاتی پیکیج دیئے ہیں جو پائپ لائن میں ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 1.5 جبکہ ہم نے3 فیصد معاشی ترقی کی امید ظاہر کی، گاڑیاں ، سیمنٹ بجلی کھپت سے معاشی رفتار کا اندازہ ہورہا تھا۔ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار توقعات سے بھی بہتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار عالمی ادائیگیوں کا پلڑا وصولیوں سے ہلکا ہے، 4 فیصد ترقی کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔ ماضی میں 4 فیصد ترقی ہوتی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دکھاتا تھا، موجودہ معاشی ترقی پائیدار بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے۔ ترقی کیلئے سرمایہ کاری و پیداواری صلاحیت کو بڑھا نا ہے۔ ٹرف کے تحت 3 ارب ڈالر کی صرف مشینری میں سرمایہ لگا۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ہر آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد معاشی استحکام وترقی ہوتا ہے ، ملک میں ترقی نہیں ہوگی تو آئی ایم ایف قرضہ واپس کیسے لے گی۔ ہم معاشی استحکام حاصل کرنے بعد ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ کووڈ کے باوجود قرضوں کا معاشی تناسب نہ ہونے کے برابر بڑھا، معیشت میں آئی ایم ایف پروگرام کے پہلے فیز میں کامیاب ہوئے۔ اب مقصد ترقی کی رفتا بڑھانا ہے ،جس میں آئی ایم ایف ساتھ ہے۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار کا معاشی کارکردگی جانچنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے، قرضہ لینے پر پتہ چلتا ہے عالمی انویسٹر کس ریٹ پر قرضہ دے رہا ہے۔ کم شرح سود پر قرضہ عالمی انویسٹرز کے ملک پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ واپڈا بانڈز کی نیلامی عالمی کیپٹل مارکیٹ میں بہتر تاثرکا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوروبانڈز کی پرفارمنس نے بھی ساکھ بہتر ہونے کی گواہی دی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ وزارت خزانہ کرتی ہے۔ مالیاتی اداروں کے علاوہ اب عالمی مارکیٹ سے بھی قرضےلےسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر