اگرمزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہوگی، کوئی آپ کا حق ٹرے میں رکھ کر آپ کو نہیں دیگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کےحوالےسےمیاں نواز شریف کاوہی موقف ہےجو مولانا فضل الرحمان نےبیان کردیا ہے،اگرمزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہوگی، کوئی آپ کا حق ٹرے میں رکھ کر آپ کو نہیں دیگا ،آپ کو لڑکر اپنا حق لینا ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) مکمل طورپہ خودمختار ہے، پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کاحصہ نہیں ہےاور میراہدف بھی نہیں ہے، پاورکمزوری سےبات نہیں کرتی، جہاں آپ نےکمزوری دکھائی وہاں آپکادشمن آپ پہ حملہ کرےگا،اگرمزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہوگی، ٹرےمیں رکھ کرکبھی آپکوکوئی چیزنہیں ملتی، آپ کواپناحق لڑکےلیناپڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دل کو بہت تکلیف پہنچتی ہے جب سچ لکھنے سچ بولنے کی سزا صحافیوں کو دی جاتی ہے ،آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور میں دل کی گہرائیوں سے آپکے ساتھ ہوں کہ آپ نے اس جبر کے نظام میں حق کی آواز اٹھائی اور سچ بولا.



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر