آزاد کشمیر انتخابات، وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیرانتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی ۔یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے جبکہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کیلئے 300 امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی۔ جن میں سے اظہر صدیق، سلطان محمود چوہدری،چوہدری انوار الحق ،سردار تنویر الیاس خان،سردارعرزش سودیزئی،سردار گل خاندان سردار تبارک علی ، خواجہ فاروق احمد ، راجہ محمدمنصور خان ، دیوان علی خان چغتائی،مقبول احمد ، محمد اکمل سرگالا، نازیہ نیاز، غلام محی الدین دیوان ، جاوید بٹ ، عبدالماجد خان ،ظفر انور،چوہدری ارشاد حسین، علی شان سونی ، ظفر اقبال ملک ، شوکت فرید، میجر(ر)محمد لطیف خلیق، سردارعبدالقیوم نیازی ،سردارمحمد صغیر چغتائی،فہیم اختر،میاں شفیق،چوہدری شہزاد، محمد راشد، ریاض احمد ،حافظ حامد رضا ، محمد اکبر چوہدری،محمدسلیم بٹ،محمدعاصم شریف کے ناموں کی منظوری دیدی گئی ہے ۔جبکہ باقی ناموں کا اعلان بعدمیں متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر