بغداد (نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ بامعنی تعاون کے فروغ کا خواہاں اور باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری استوار کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اعلی سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو بغداد میں عراقی وزارت خارجہ میں ،عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عراق کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔دہشت گردی کے خلاف عراق کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا عراق کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر دو طرفہ تعاون جاری ہے،ہم عراق کی فوڈ سیکورٹی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔تجارت، کامرس، زراعت، تعلیم، سکیورٹی، ٹریننگ، استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات ہوئی: وزیر خارجہ نے کہا کہ افرادی قوت کی برآمد، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دو لاکھ کے قریب زائرین ہر سال مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق آتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے “زائرین مینجمنٹ پالیسی” متعارف کروا رہے ہیں،ہم نے افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں پر بات چیت کی۔ا۔ہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کا نتیجہ خیز ہونا ناگزیر ہے،ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان 90 کی دہائی میں واپس چلا جائے۔اس لیے تمام سٹیک ہولڈر کو پر امن، مستحکم افغانستان کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے عراقی وزیر خارجہ کو خطے کی اکنامک سیکورٹی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وڑن سے آگاہ کیا۔وشیر خارجہ نےپاکستان کی توجہ جیوپالیٹکس سے جیواکنامکس کی طرف تبدیل ہورہی ہے۔امن، معاشی بنیاد، رابطوں کی استواری سے سب کے لئے نفع مند صورتحال چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فریم ورکس پر مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدات پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری استوار کرنا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اعلی سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔قیادت کی سطح پر اعلی سطحی دوروں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مختلف چیلنجز سے کامیابی سے نبردآزما ہونے کے لئے پاکستان عراقی قیادت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام برادر عراقی عوام کے امن، ترقی اور خوش حالی کے خواہاں ہیں۔
پاکستان عراق کے ساتھ بامعنی تعاون کے فروغ کا خواہاں اور باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری استوار کرنا چاہتے ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس



