پاکستان کو فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں موصول ہوگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )پاکستان کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عالمی ویکسین پروگرام ‘کوویکس’ کے ذریعے فائزر کی کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں موصول ہوگئیں۔ملک کو ڈائیلیونٹس اور سرنجز کی کھیپ گزشتہ دودنوں میں موصول ہوگی۔یونیسف پاکستان نے ٹوئٹر پر ویکسین کی آمد کا اعلان کیا اور ملک بھر میں کامیابی سے کورونا ویکسی نیشن مہم کے آغاز، ویکسی نیشن سینٹرز پر بہترین انتظامات اور 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مہم میں شامل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔ ملک کو رواں ماہ کے اوائل میں ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی جس میں ایسٹرازینیکا۔ آکسفورڈ ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار 400 خوراکیں شامل تھیں۔ حکام کا اس وقت کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ویکسین کی مزید 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں حاصل ہوں گی۔پاکستان کو کوویکس کے ذریعے مجموعی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔اب تک پاکستان نے کورونا کی پانچ ویکسینز کی منظوری دی ہے جن میں سائینوفارم، کین سینو، سینو ویک، اسپوتنک اور ایسٹرازینیکا شامل ہے۔رواں ہفتے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں چین کی سنگل ڈوز کین سینو ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے۔حکومت کے سرکاری اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے دیگر ممالک سے ویکسین کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ہر ماہ 30 لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق این آئی ایچ کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر بتایا کہ کین سینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پیک کردی گئی ہیں اور اْمید ہے کہ اسے لانچ کرنے کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پہلی کھیپ کا ٹیسٹ ٹرائل مکمل ہوگیا ہے جس میں اسٹیبلیٹی ٹیسٹ، سیفٹی ٹیسٹ، اسٹیرلیٹی ٹیسٹ اور اسپائیک پروٹین ٹیسٹ شامل ہیں، مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں تیار کی گئی ہیں اور تقریب اجرا کی عارضی تاریخ 30 مئی مقرر کی گئی ہے’۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ناک کے ذریعے دی جانے والی کووڈ 19 ویکسین کے ٹرائل کے لیے پروٹوکول پر کام شروع کردیا ہے۔توقع کی جارہی ہے 3 کمیٹیوں سے منظوری ملنے کے بعد کلینیکل ٹرائل 6 سے 8 ہفتوں میں شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر