اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر وزیر اعظم کا نوٹس، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد لینڈ ریونیوکے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے،اسلام آبادسرکل رجسٹرارآفس کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزاسلام آبادکو فوری عہدے سے ہٹادیاگیا جبکہ چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سے سرکلرجسٹرارکو معطل کرنے کی سفارش کی ہے،انسپکٹرکوآپریٹیوسوسائٹی کوعہدے سے برطرف کرتے ہوئے متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹی کو شوکازجاری کردیا ہے اور بینک اکانٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا،وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق شکایات کی تھی، سرکل رجسٹرارآفس نے شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی،وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنرنے شکایات پر انکوائری کی،چیف کمشنرآفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر