شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ، ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا جرم ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کےخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ، مقدمےمیں دھمکیاں دینا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہے، نذیر چوہان کے خلاف 20مئی کودرخواست موصول ہوئی۔شہزاداکبر نے کہا کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیاپرگمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں ایف آئی آرکےمطابق ایک مسلمان شخص پرکفرکی تہمت لگانا جرم ہے ، افسوس یہ جرم نذیر چوہان نےسرزد کیا ، میری مدعیت میں لاہورپولیس نےمقدمہ درج کردیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ذاتی انتقام کےلیے مذہبی کارڈ استعمال کرنا گھناؤنا فعل ہے، نذیرچوہان شہزاداکبرکےخلاف تھرڈکلاس حربے استعمال کر رہا ہے، لاہورپولیس ایم پی اےنذیرچوہان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاداکبر اپنی ڈیوٹی کر رہےہیں ، ریاست اس طرح کام نہیں کرسکتی اگروہ اپنے نمایندوں کی حفاظت نہ کرسکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر