وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراقی وزارت خارجہ آمد، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراقی وزارت خارجہ آمد۔عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے “وزٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے دورہ ء عراق کی دعوت اور پرخلوص میزبانی پر عراقی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بنیاد یکساں تاریخی، مذہبی، اور تہذیبی اقدار ہیں۔ہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل دیا ہے۔ پاکستان اور عراق کے مابین، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان 22 کڑوڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع میسر ہیں۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مشاورت کیلئے، پاکستان اور عراق کے مابین مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC ) کے نویں اجلاس کے جلد انعقاد کے متمنی ہیں۔یہ بات قابلِ مسرت ہے کہ اب تک 63 عراقی سفارت کار، پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے سفارتی امور کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن کاوشوں کا شراکت دار ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب کو فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پائمالیوں کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ فلسطینیوں پر ڈھائے گئے مظالم کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کیلئے ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین جبکہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو ناگزیر قرار دیا دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے لانے کی ضرورت پر زور دیاپاکستان نے کرونا وبا کے دوران عراقی بھائیوں کی معاونت کیلئے طبی سامان پر مشتمل کے تین جہاز بھجوانے مخدوم شاہ محمود قریشی عراقی وزیر خارجہ جناب فواد حسین نے کرونا وبا کے دوران امدادی سامان کی فراہمی پر وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیادونوں وزرائے خارجہ کے مابین اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر