کامیاب جوان پروگرام کا بنیادی مقصد کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے،عثمان ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام بلا تفریق تمام طبقات کیلئے تیزی سے جاری ہے،قرض حاصل کرنے والوں میں مرد خواتین اور خصوصی افراد کے ساتھ اقلیتی برادری بھی شامل ہے، ہفتہ کو معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خصوصی دستاویزی فلم شئیر کی جس میں بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام نے کیسے خاتون کی زندگی اور گھر کے حالات بدل دئیے،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ گِل نے اس پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے ذاتی کاروبار کا خواب پورا کر لیاکامیاب جوان پروگرام سے حاصل کی گئی رقم سے اپنے کاروبار کو وسعت دی، ویڈیو میں صوبیہ گل بتاتی ہیں کہ وہ کاروبار کے ذریعے اپنے والدین اور گھر والوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھیں، انہوں نے بیوٹیشن کا کام سیکھا مگر پارلر کھولنے کیلئے رقم نہیں تھی،کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتا چلا تو قرض کیلئے اپلائی کیا اور انہیں بغیر کسی سفارش اور ضمانت کے کاروبار کیلئے قرض مل گیا، انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور کامیاب جوان کی ٹیم کی شکرگزار ہیں کہ خواب پورا کرنے میں مدد کی،معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں،بلا تفریق میرٹ پر تمام طبقات کو قرض کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اس پروگرام کا بنیادی مقصد کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے، عثمان ڈار نے بتایا کہ قرضہ سکیم سے اب تک دس ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 9 ارب روپے جاری کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں جاری قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر