وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں مصروف ترین دن گزاریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود /دورہ ء عراقوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔وزیر خارجہ کچھ ہی دیر میں وزارت خارجہ روانہ ہونگے۔وزیر خارجہ عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔وزیر خارجہ صدارتی محل جائیں گے اور عراق کے صدر برہام صالح کیساتھ ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ کی عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔وزیر خارجہ بغداد میں وزیر داخلہ اور دفاع سے بھی ملیں گے۔ان ملاقاتوں میں پاکستان اور عراق کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ، ہرسال زیارات مقدسہ کیلئے عراق آنے والےہزاروں پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات اور ان کو سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کریں گے۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء عراق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر