شہباز شریف قلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ ہونگے ، نئیر حسین بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اکستان پیپلز پارٹی نے متحدہ اپوزیشن کو آئی ایم ایف ملازمین حکومت بجٹ مسترد کرنے کی تجویز دے دی۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بجٹ نامنظور تو کرے سرکاری جماعت حکومت کرنے کا آئینی جواز کھو بیٹھے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاریمنت کے اندر بائر موثر اپوزیشن کا کردار کر رہی ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ نالائق نااہل ناکام حکومت سے نجات کے لئے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم ایکشن پلان کی پابند اور کاربند ہیں ۔پی ڈی ایم چارٹر کے تحت فیصلے انفرادی نہیں کثرت رائے سے مشروط ہیں ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم غیر موثر اور غیر فعال ہے۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی پی اور اے این پی کے بغیر ہم خیالوں کا اجتماع تو ہو سکتا ہے پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کی خاطر بدترین مخالفین کیساتھ بھی اتحاد کئے نیر بخآری نے تجویز کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن آئی ایم ایف ملازمین بجٹ نامنظور تو کرے۔سرکاری جماعت کا آئینی طور پر حکومت کرنے کا جواز ختم ہو جائے گا نیر بخآری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف قلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ ہونگے سرکاری جماعت کے اپنے اراکین اور اتحادی عوام کش حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں نیر بخآری نے مزید کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے تنگ عوام الناس اور معاشرے کے دیگر طبقات حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ملکی معاشی بدحالی کے زمہ دار اور خاندانی خوشحالی مشن حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر