اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وزارت تعلیم کی درخواست پر تعلیم کے شعبے کے 18 اور اس سے اوپر کے عملے کو ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ جمعہ کو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت تعلیم نے اس سلسلے میں این سی او سی سے درخواست کی تھی سکولوں کے اساتذہ اور عملہ کو ترجیح بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے. ویکسین کیلئے اساتذہ اور عملہ اپنے قومی شناختی کارڈ اور ادارہ کے سربراہ کی جانب سے جاری ریفرنس لیٹر ساتھ لائیں۔
وزارت تعلیم کی درخواست پر تعلیم کے شعبے کے 18 اور اس سے اوپر کے عملے کو ویکسین لگانے کی اجازت دیدی ہے، این سی او سی



