وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق یکم جون کو دلائل طلب کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعیناتی سے متعلق فرید عادل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت قانون اور شوکت ترین کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شوکت ترین کو صدر مملکت نے وفاقی وزیر خزانہ مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جبکہ آئین پاکستان کسی بھی غیرمنتخب شخص کو وفاقی وزیر بنانے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب شخص کو ہی وزیر خزانہ تعینات کیا جاسکتا ہے۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو کالعدم قرار دی جائیجبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل آفتاب رحیم نے دلائل دئیے کہ صدر مملکت نے شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اس لئے لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں یہ درخواست اسلام آباد میں دائر کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل یکم جون کو طلب کرلئے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر