اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان سے فون پر عوام کی براہ راست بات چیت کی چوتھی نشست(کل) اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سیفون پربراہ راست بات چیت کی چوتھی نشست ہوگی، عمران خان اتوارکوسہ پہر3بجے عوام کے سوالات کے جواب دیں گے، گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔
وزیراعظم کی عوام کی براہِ راست بات چیت کی چوتھی نشست اتوار کوہوگی



