صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نیشنل ٹائمز ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے، ان کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے، جب حکومت کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے، ان کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے، جب حکومت کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے اور ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ رپورٹس کے مطابق حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی اور رپورٹس کے مطابق تحریک کے کارکنوں نے اپنی تنظیم کو شان و شوکت کے ساتھ پیش کرنا تھا، لہذا ایسے اقدامات سے افراتفری پیدا ہو گی اور روزمرہ کی زندگی خلل پیدا کیا جائے گا، جبکہ تحریک لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امن خراب رہا ہے۔ واضح رہے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر