وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پرعراق کے تین روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پرعراق کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر خارجہ، عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران عراق صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ہر سال زیارات کیلئے عراق آنے والے زائرین کی مشکلات اور ان کی سہولت کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر