صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین نیب کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال 2020ء میں 323 ارب روپے کی ریکوری پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے ، شفاف گورننس اور احتساب کے فروغ کے لئے مزید موثر اقدامات کیے جائیں، بدعنوانی سے پاک پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لئے احتساب سب کیلئے یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ وہ نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صدر مملکت کو نیب رپورٹ برائے سال 2020 پیش کی۔ انہوں نے نیب کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب کوسال 2020ء میں 24،706 شکایات موصول ہوئیں، اس دوران گزشتہ سال کی شکایات سمیت مجموعی طور پر 30،405 شکایات نمٹا ئی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے 878 شکایات کی توثیق پر کارروائی کی جبکہ 369 انکوائریز اور 175 انویسٹی گیشنز کی گئیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال احتساب عدالتوں میں 136 ریفرنسز دائر کیے گئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ سال 2020 کے دوران استغاثہ کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66 فیصد رہا۔ صدر مملکت نے سال 2020ء میں 323 ارب روپے کی ریکوری کرنے پر نیب کی تعریف کی۔ انہوں نے نے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر نیب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کی لعنت پر قابو پانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، معاشرے کےتمام طبقات ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لئے احتساب سب کیلئے یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت نیب اپنی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ صدر مملکت کو پیش کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر