قیام پاکستان کی اصل منزل اور مقصد کو پانے کیلئے آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم تکبیر پر قوم، قیادت اور اداروں کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کا آغاز، تکمیل اور اس کا عملی اظہار قوم، قیادت اور اداروں کی یک جہتی کا مظہر تھا،یہ وہ جذبہ تھا جس نے پورے پاکستان کو اتحاد، قومی جذبے اور عزم صمیم سے سرشار کر دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کی پرخلوص اور محب وطن قیادت نے صرف قومی مفاد کو ترجیح دی، پو ری قوم کے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم اور لب پہ پاکستان کے وقار کا ترانہ والہانہ تھا، انہوں نے کہا آج کا دن ہمیں پاکستان کو اولیت دینے، عوام کی حقیقی ترجمانی اور مل کر کام کرنے کے مقصد کی یاد دلاتا ہے، آئیے ایک بار اس قومی جذبے ، عزم اور مقصد کی تڑپ، لگن اور جستجو پیدا کریں۔ شہباز شریف نے کہا جوہری دھماکے ہماری قومی سلامتی، بقا اور خودمختاری کے تحفظ کیساتھ قوم کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری تھے، آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل منزل اور مقصد کو ہم پالیں، اپنے آبا اور شہدا کی نظروں میں سرخرو ٹھہریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر