امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج لحق کی اپیل پر کل 28 مئی جمعتہ المبارک کو شہر بھر کی مساجد میں مظلوم فلسطینیوں بھائیو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خطبات دیئے جائیں گے

لاہور(نیشنل ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی لاہور میا ں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج لحق کی اپیل پر کل 28 مئی جمعتہ المبارک کو شہر بھر کی مساجد میں مظلوم فلسطینیوں بھائیو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خطبات دیئے جائیں گے، قرار دادیں منظور کی جائیں گی اورمظلوم فلسطینیوں کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ کیساتھ ہیڈبل تقسیم کیے جائیں گے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کارکنان و ذمہ داران جماعت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل جمعتہ المبارک میں قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں مددکیلئے نماز جمعہ کے بعد اپنے علاقوں میں مساجد کے باہر فنڈ ریزنگ اور ہیڈبل تقسیم پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ امیر لاہور نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے علماء مشائخ ممبر و محرب کے ذریعے اپنا قلیدی کردار ادا کریں اور قوم میں اس دینی فریضہ کی ادائیگی کیلئے شعور اجاگر کریں کہ مشکل کی اس گھڑی میں مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور ان کو بتایا جائے کہ پوری پاکستانی قوم اسرائیلی کی جارحیت اور بربریت کے خلاف ان کے شانہ بشابہ کھڑی ہے اور قبلہ اول کی آزادی کے اس عظیم جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر