اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کسی سیکوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی پی پی کی پی ڈیم ایم میں دوبارہ شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے اسٹیل ملز اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات میں نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما سے ایک گھنٹے تک تفتیش کے دوران مختلف سوالات کیئے گئے۔ پیشی کے بعد سابق سابق وزیراعلی سندھ اور پی پی پی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ نہیں دیا نہ ہی دوبارہ طلب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا گیا تھا جس میں اختیار ڈی سی اور کمشنر کا تھا، ان کو کہا گیا کہ قانون میں ترمیم کر دیں مگر انہوں نے انکار کیا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پی پی پی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تفصیلی بات ہو گی اس کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی پی پی نے شامل ہونا ہے یا نہیں۔
پی پی پی کی پی ڈی ایم میں شمولیت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قائم علی شاہ



