جمہوریہ کانگو کا تازہ آتش فشاں پھٹنے کی صورت میں انخلا کو متحرک کرنے کا منصوبہ

کنشاسا(شِنہوا) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی حکومت گوما میں متواتر زلزلوں کے ردعمل میں احتیاطی طور پر انخلا کے منصوبے کو متحرک کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔وزارت مواصلات اور میڈیا نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گوما اب بھی متواتر پھوٹنے اور زلزلوں کے مستقل خطرے سے دوچار ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت احتیاطی تدابیر کے طور پر رہائشیوں کے بتدریج انخلا کے منصوبے کو جلد از جلد متحرک کرے ، اس سے قبل کہ اس خطرے کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے۔صوبے کے فوجی گورنر ، جنرل کانسٹانٹ ندیما نے گوما شہر میں شدید زلزلہ کی سرگرمی کے بعد، شمال مشرقی صوبہ کے شمالی کیوو میں نائراگنگو آتش فشاں کے دامن کے ساتھ ساتھ اردگرد علاقوں اور ہمسایہ ملک روانڈا میں ممکنہ طور پر تازہ آتش فشاں پھٹنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ زلزلہ کی سرگرمی اور مٹی کی تبدیل شدہ صورت بارے موجودہ اعداد و شمار سے گوما کے شہری علاقے کے نیچے آتش فشانی مادے کی موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے جس کے ساتھ کیوو جھیل کے نیچے توسیع ہے۔انہوں نے اس بارے میں بھی خبردار کیا ہے کہ پھوٹنے کا یہ عمل بہت کم یا بغیر کسی انتباہی علامات کے ساتھ ہوسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تباہی کے خطرے سے دوچار متعدد آباد علاقوں کو ان کے رہائشیوں سے خالی کر دیا جائے گا، جبکہ انہیں کسی دوسری جگہ منتقل ہونے کو کہا جائے گا۔گوما کے مضافات میں آتش فشاں کے پھٹنے کا واقعہ ہفتے کی رات رپورٹ کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے جبکہ تقریبا 2 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر