تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے بعد ایک اور گروپ سامنے آگیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ بھی سامنے آیا ہے جس میں 15 ارکان کے نام شامل ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا ہے، اور گزشتہ رات ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کو عشائیہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عشایئے میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفرعباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر) غضنفرعلی شاہ، اعجازخان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اوراحسن جہانگیر بھٹی شریک تھے۔ذرائع نے بتایا کہ عشایئے میں تمام راکان نے بجٹ میں ہم خیال گروپ کے لئے ترقیاتی اسیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوے و شکایات کے انبار لگادیئے، تاہم اس بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ گروپ اپنے تمام تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھے گا، اوراس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر