پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کا نام نہ استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کا نام نہ استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخآری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والی جماعت پیلپز پارٹی کے بغیر ہم خیالوں اور ہمنواؤں کو پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چائیے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت کے طور پر سیاست میں باہمی احترام کی قائل ہے ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے نیر بخآری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی دو جماعتی انجمن ستائش باہمی بننے سے جمہوری قوتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا قیام چیرمین یپپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بصیرت پر مبنی اعزاز ہے مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ پی ڈی ایم کی سربراہی دینے والی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کس کو فائدہ پہنچانے کا مشن ہے نیر بخآری نے کہا کہ شہباز شریف پی پی پی کو عشائیے میں شریک کرتے ہیں اور انکی جماعت کی دوسرے نمبر کی قیادت بدزبانی کرتی ہے نیر بخآری نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ بات سوچنے میں حق بجانب ہے کہ پی ڈی ایم کا نام استعمال کرنے والے عوام دشمن حکمرانوں سے نجات اور حقیقی جمہوریت کی بحالی ایکشن پلان سے فرار حاصل کر رہے ہیں نیر بخآری نے کہا کہ آئی ایم ایف تنخواہ دار ملازمین بجٹ میں عوام پرمزید بھاری ٹیکسز میں اضافہ کی تیاری کر رہے ہیں اور دو جماعتی ہم خیال پیپلز پارٹی مخالفت کر رہے ہیں کمزور ترین بیساکھیوں پر لڑکھڑاتی حکومت کو سہارا دینا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی میں ڈوبے عوام کیساتھ دشمنی کے مترادف ہےنیر بخآری نے مزید کہا کہپاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی مظبوطی اور تسلسل خاطر اپنے پلیٹ فارم سے آئینی معاشی انسانی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر