اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 10 جون کو طلب کرلیا۔ جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کی جائے گی۔ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان 5 جولائی کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ



