اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کا اہم بیان سامنے آگیا۔پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والی جماعت پیلپیپلزپارٹی کے بغیر ہم خیالوں اور ہمنواؤں کو پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چائیے.پیپلز پارٹی سیاسی جماعت کے طور پر سیاست میں باہمی احترام کی قائل ہے، ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے۔ پی ڈی ایم کا نام استعمال کرنے والے عوام دشمن حکمرانوں سے نجات اور حقیقی جمہوریت کی بحالی ایکشن پلان سے فرار حاصل کر رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف تنخواہ دار ملازمین بجٹ میں عوام پرمزید بھاری ٹیکسز میں اضافہ کی تیاری کر رہے ہیں اور دو جماعتی ہم خیال پیپلز پارٹی مخالفت کر رہے ہیں ۔کمزور ترین بیساکھیوں پر لڑکھڑاتی حکومت کو سہارا دینا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی میں ڈوبے عوام کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔مسلم لیگ ن اور جے یو آئی دو جماعتی انجمن ستائش ،باہمی بننے سے جمہوری قوتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا قیام چیرمین یپپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بصیرت پر مبنی اعزاز ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں پی ڈی ایم کی سربراہی دینے والی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کس کو فائدہ پہنچانے کا مشن ہے۔ شہباز شریف پی پی پی کو عشائیے میں شریک کرتے ہیں اور انکی جماعت کی دوسرے نمبر کی قیادت بدزبانی کرتی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی مظبوطی اور تسلسل خاطر اپنے پلیٹ فارم سے آئینی معاشی انسانی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
.پیپلز پارٹی سیاسی جماعت کے طور پر سیاست میں باہمی احترام کی قائل ہے، ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے



