ہم نہ کسی ڈرون کو اجازت دیں گے اور نہ کوئی امریکی اڈہ پاکستان میں قائم ہو گا،وزیرخارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ کووزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آگاہ کیا ہے کہ ہم نہ کسی ڈرون کو اجازت دیں گے اور نہ کوئی امریکی اڈہ یہاں قائم ہو گا، اس ایوان کے فلور پر کہنا چاہتا ہوں کہ “اڈوں کے حوالے سے” خبریں بے بنیاد ہیں، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیوں کہ افغانستان میں قیام امن سے ہمارا امن وابستہ ہے،بائیڈن انتظامیہ فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ 11ستمبر تک غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکال لے گی،ہم نے ذمہ دارانہ انخلا کی بات کی ہے ،پاکستان نے افغان امن عمل میں مخلصانہ کردار ادا کیا جس کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے ،ہم کاسا 1000منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تاکہ توانائی کی کمی پوری ہو سکے اور ہمیں مہنگی بجلی سے چھٹکارا مل سکے ،اگر افغانستان میں امن ہوتا ہے تو مشرق اور مغرب کے ربط کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہے ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اس ایوان کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے اس اہم موضوع کو بحث کیلئے منتخب کیا،میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک گیا تھا،ہم نے مشترکہ طور پر حکمت عملی اپنائی،سلامتی کونسل کے چار اجلاس ہوئے لیکن بے نتیجہ رہے،میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی،صدر سلامتی کونسل نے ملاقات کے دوران بتایا کہ آخری اجلاس میں سلامتی کونسل کے 14 اراکین ایک طرف تھے جبکہ ایک رکن نے مخالفت کی،جب یہ صورت حال سامنے آئی تو ترک وزیر خارجہ نے مجھ سے رابطہ کیا،ہم نے سعودی وزیر خارجہ و دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ ہمیں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی رجوع کرنا چاہیے،میں نے وزیر اعظم عمران خان کی خدمت میں سارے حالات عرض کیے اور انہوں نے مجھے اجازت دی،صدر جنرل اسمبلی نے جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا،میں نے روانہ ہونے سے پہلے اس ایوان سے رجوع کیا،میں بطور وائس چیئرمین تحریک انصاف تمام پارلیمانی رہنمائوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے میرے ہاتھ مضبوط کیے اور ایک متفقہ قرارداد پیش کی،میں یہ قرارداد جنرل اسمبلی لے کر گیا اور وہاں سب شرکا کی خدمت میں پیش کی اور بتایا کہ یہ ہماری 22 کروڑ عوام کا متفقہ فیصلہ ہے،27 رمضان المبارک کی مقدس رات نہتے نمازیوں پر حملہ کیا گیا ان پر بمباری کی گئی ،فلسطینیوں کی جبرا بے دخلی نے اس مسئلے کو مزید ہوا دی،صدر جنرل اسمبلی نے نئی روایت قائم کی کہ انہوں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ابتدائی ریمارکس دیئے اور اپنے کرب کا اظہار کیا ،میں نے اس شخصیت کو 27 مئی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور وہ تشریف لا رہے ہیں ،میں نے فلسطین کے وزیر خارجہ کو بھی پاکستان کی دعوت دی ہے اور انہوں نے قبول کر لی ہے ،میں نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی درخواست کی کہ وہ اس سلگتی چنگاری کو بجھانے کیلئے اور مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کیلئے اپنا کردار ادا کیجئے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی بدولت یہ مظالم دنیا کے سامنے جب آنا شروع ہوئے تو عوام ان مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے ،میں نے اس اجلاس میں پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے واضح موقف پیش کیا ،میں نے چھ نکات ان کے سامنے رکھے،جس میں جنگ بندی، مظالم کی تحقیقات، مواخذہ،اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے مطالبات شامل تھے،21 تاریخ کو پوری پاکستانی قوم نے بھرپور انداز میں یوم یکجہتی فلسطین منایا ،وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے فلسطینیوں کی انسانی حوالے سے مدد کریں گے ،میری مصر کے وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی ہے مصر کے راستے ہم فلسطینی بھائیوں کو میڈیکل و دوسری معاونت بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،میری سیکرٹری بلنکن کے ساتھ بات ہوئی تو میں نے افغانستان کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے پر انہیں قوم کے جذبات سے آگاہ کیا ،بائیڈن انتظامیہ فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ 11ستمبر تک غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکال لے گی،ہم نے ذمہ دارانہ انخلا کی بات کی ہے ،پاکستان نے افغان امن عمل میں مخلصانہ کردار ادا کیا جس کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے ،میں اپنی جری افواج کے جوانوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،آج پاکستان کو مسائل کا موجب نہیں بلکہ مسائل کے حل کا حصہ سمجھا جا رہا ہے ،ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیوں کہ افغانستان میں قیام امن سے ہمارا امن وابستہ ہے ہم کاسا 1000منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تاکہ توانائی کی کمی پوری ہو سکے اور ہمیں مہنگی بجلی سے چھٹکارا مل سکے ،اگر افغانستان میں امن ہوتا ہے تو مشرق اور مغرب کے ربط کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہے ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ،میں اس ایوان کے فلور پر کہنا چاہتا ہوں کہ “اڈوں کے حوالے سے” خبریں بے بنیاد ہیں ،میں واضح کردوں کہ ہم نہ کسی ڈرون کو اجازت دیں گے اور نہ کوئی امریکی اڈہ یہاں قائم ہو گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر