بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پیپلز پارٹی نے کرپشن کے لئے استعمال کیا، فرخ حبیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پیپلز پارٹی نے کرپشن کے لئے استعمال کیا، اسی وجہ سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کی علامت بنا، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 8 لاکھ50ہزار غیر مستحق لوگوں کو شامل کیا،موجودہ حکومت نے ٹیکنالوجی کے ذریعے جانچ پڑتال کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست سے 0.85ملین غیر مستحق لوگوں کو نکالا، اس میں گریڈ 17 تا 21 کے افسران بھی شامل تھے۔ منگل کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بلاول صاحب، اگر جھوٹ بول بول کر تھگ جائیں تو ایک منٹ کے لئے سچ سن لیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام وہ ہی ہے ، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہعمران خان نے سماجی تحفظ کے نئے منصوبوں کا آغاز کیا، احساس کی چھتری تلے قومی سطح پر احساس کفالت، بچت اکائونٹ،ایمرجنسی کیش ،سکالرشپ،بلاسود قرض اورکفالت برائے خصوصی پروگرام ہے،مخصوص اضلاع میں افراد،نشوونما،آمدن،لنگر خانہ،کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام ہے،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پریوٹیلٹی سٹور رعائیت،ریڑھی بان،کریانہ سٹور رعائیت اور تحفظ پروگرامات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران احساس ایمرجنسی کیش کی 31 فیصد ر سندھ میں تقسیم کی گئی جو کہ کسی بھی صوبے میں سب سے ذیادہ شرح ہے، ان تمام سماجی تحفظ کے پروگراوموں کو عوامی پذیرائی حاصل اورثمرات مستحقین تک پہنچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احساس سماجی تحفظ کا پہلا پروگرام ہے جو بغیر کسی سیاسی مداخلت کے چل رہا ہے، اس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے اس پروگرام کو ورلڈ بینک اور دیگرعالمی اداروں نے سراہا ہے، سماجی تحفظ کے یہ پروگرام عمران خان کے ریاست مدینہ ویژن کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد عام آدمی اور پسے ہوئے طبقے کی ذمہ داری لی جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر