حکومت زیادہ ملازمتیں نہیں دے سکتی، نوجوان اپنا کاروبار کریں،وزیراعظم

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت زیادہ لوگوں کو بھرتی نہیں کر سکتی، نوجوان اپنے کاروبار کی طرف توجہ دیں، نوجوانوں کا مسئلہ بے روزگاری ہے، حکومت کو پینشن کا بہت مسئلہ ہے، زیادہ تر ممالک میں لوگ پرائیویٹ ملازمت یا چھوٹے کاروبار کرتے ہیں، حکومت نوجوانوں کو جدید ہنرز سکھائے گی تاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کر سکیں،جن نوجوانوں کے پاس کاروباری آئیڈیاز ہیں وہ اپلائی کریں حکومت ان کو قرضے دے گی۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زیادہ تر نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا اور وہ کہتے ہیں کہ سرکاری نوکری پر لگادو لیکن حکومت کتنے لوگوں کو بھرتی کرسکتی ہے جبکہ حکومت کے پاس ویسے ہی اتنے ملازمین بھرتی کردیے گئے ہیں کہ پینش کا بل ہی ملک کو نیچے لے کر جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس سے بہتر حل موجود ہے، ساری دنیا میں روزگار نجی شعبے میں ملتا ہے یا لوگ خود اپنے کاروبار شروع کرتے ہیں یعنی درمیانے اور متوسط صنعتیں جنہیں اسٹارٹ اپ کہا جاتا ہے وہ پھر پیسہ بناتے ہیں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے 2 پروگرام لے کر آرہی ہے اس میں سب سے پہلے اسکلز ایجوکیشن ہے جس کے لیے ہم ایک لاکھ 70 ہزار اسکالر شپس دے رہے ہیں اس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔ مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں سے 50 ہزار ایسی اسکالر شپس ہیں جو ہائی اینڈ اسکل ہے مثلا جدید ٹیکنالوجی جس میں آرٹیفیش ل انٹیلیجنس وغیرہ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ چیزیں آرہی ہیں کہ 6، 6 ماہ کے کورسز کے بعد آپ کو وہ نوکریاں ملیں گی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیوں کہ دنیا بہت تیزی سے ٹیکنالوجی کے انقلاب کی جانب جارہی ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو دونوں طرح کے ہنر سکھائے گی، ہر کوئی ہائی ٹیکنالوجی کا کورس نہیں کرسکتا لیکن ہم 50 ہزار نوجوانوں کو موقع دیں گے۔ انہوں نے یہ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس اپنا کاروبار کرنے کے لیے کسی قسم کا آئیڈیا ہے جسے اسٹارٹ اپس کہا جاتا ہے اور آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس کے لیے ہم نے ایک کھرب روپے مختص کیے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس رقم سے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے کہ آپ کے پاس اپنے کام، کاروبار کا کوئی بھی آئیڈیا ہو تو آپ کو قرض کے حصول کے لیے میرٹ پر کوالیفائی کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم ہر سال اس میں اضافہ کرتے رہیں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچ سکیں اور نوجوان آبادی کو بھی روزگار ملے اور یہ ملک کو بھی اٹھا سکیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نوجوان اسکلز ایجوکیشن اور کامیاب جواب پروگرام سے پوری طرح فائدہ اٹھا کر اپنے ساتھ ساتھ ملک کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر