پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے متعلق موقف پر قائم ہے، نئیر حسین بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے متعلق موقف پر قائم ہےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ڈی ایم سے متعلق موقف ایک اصولی موقف ہےپیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آئینی جمہوری حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد تاریخی ہے انہوں نے کہا کہ آمریت اور آمریت کی پیشرو عوام دشمن مسلط کردہ حکومتوں سے نجات کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والی جماعت کے ساتھ جان بوجھ کر  جو کچھ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے پیپلز پارٹی کی اپنی مسلمہ حیثیت اور اہمیت ہے ہم کسی کے ماتحت ہیں نہ ہی ڈکٹیشن مانتے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ سیاست میں رابطوں اور ملاقاتوں کے سلسلے کبھی بند نہیں ہوتے شہباز شریف کے عشائیہ میں شرکت کی گئی اور مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی ہے نیر بخآری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں واپس جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت مشاورت سے کرے گی نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو موقف اپنایا اس حکمت عملی کے نتیجے میں ضمنی انتخابات سے لیکر سینٹ انتخابات میں جو جو کامیابیاں حاصل ہوئی وہ بھی سب کے سامنے ہیں پیپلز پارٹی کے دلائل پر مبنی موقف سے پی ڈی ایم کی دیگر قیادت قائل ہوئی تھی نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جہموری جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین محکم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کے ذاتی ایجنڈے کے لئے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدامات کی حمایت نہیں کر سکتے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر