شاہد خاقان کی پی پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر استعفے کی دھمکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی د یتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے ، اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ،سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں ۔ سابق وزیراعظم نے عدالت پیشی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔ بعدازں شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کو کوئی دعوت نہیں دی گئی، فضل الرحمان نے واضح کہا ہے پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، پی ڈی ایم میں اگر کسی نے شامل ہونا ہے تو اس کا اعتماد بحال کرے، پی ڈی ایم ایسا اتحاد نہیں جس سے جب دل چاہا نکل جائیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا ادارہ نیب ہے، کابینہ جو مرضی فیصلے کرتی رہے افسران عمل نہیں کرتے، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، 53 روپے والی چینی 110 روپے کلو میں مل رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت بے بنیاد الزامات کے سوا کچھ نہیں کر رہی، کمیشن بنے، رپورٹس بھی آئیں لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے، رنگ روڈ معاملے کی تفتیش کے بعد سب بری الذمہ ہوجائیں گے، استعفی دینے والے قربانی کا بکرا ہیں، استعفی دلوا کر اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر