اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 111 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، اسی دورانیے میں 4114 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح2.7فیصد رہی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں2.7فیصد کورونا کیسز کی کم ترین شرح ہے۔
اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی



