اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہمیڈیا سے درخواست ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں میڈیا سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ چلائی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گزشتہ شب اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا ، پی پی پی، اے این پی، جے یو آئی(ف)، جمعیت اہلحدیث، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے عشائیہ میں شرکت کی ،محسن خان داوڑ اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما بھی عشائیہ میں شریک ہوئے،شہبازشریف نے اپوزیشن پر پارلیمان کے اندر متحد ہوکر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا،عشائیہ میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشکش یا تجویز دی گئی، شہباز شریف نے اپوزیشن کو غلط معاشی اعدادوشمار پیش کرنے کے معاملے پر مشترکہ ردعمل اختیارکرنا کے لئے کہا شہباز شریف نے اپوزیشن کو مل کر حکومت کی تاریخی نااہلی اور نالائقی بے نقاب کرنے کے لئے کہا، شہبازشریف نے کہاکہ عوام اور ملک کے مفادات کی حقیقی ترجمانی اپوزیشن کا فرض ہے جسے بھرپور طورپر ادا کیاجائے،شہباز شریف نے زور دیا کہ پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی متحدہ آواز سے حکومت کو عوام دشمن اقدامات سے روکنا ضروری ہے،میڈیا سے درخواست ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں میڈیا سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ چلائی جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر