وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےنوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے ، اپنے خطاب میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار فراہمی سے متعلق گائیڈلائنز دیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےنوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے، جس میں کامیاب جوان پروگرام کےتحت روزگارفراہمی سےمتعلق گائیڈلائنزدیں گے بزنس لون،اسکل اسکالرشپ کےتحت نوجوانوں کیلئے رقم تقسیم سےمتعلق پالیسی سےآگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم گائیڈ لائنز دیں گے! کامیاب جوان بزنس لون اور اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کیلئے رقم کی تقسیم سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا جائیگا.گذشتہ روز ق معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو اپنےپیروں پر کھڑا کرنا ہے، کامیاب جوان پروگرام حکومت کی کوئی وش لسٹ نہیں ہے، 2019 میں جب کامیاب جوان پروگرام شروع کیا تو پہلےنوجوانوں سےمشورہ کیا، بڑی تعدادمیں نوجوانوں کاکہنا تھا ہمیں فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیاجاتا، ہم چاہتے ہیں ہمیں فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہئے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا، کہا جاتا ہے کسی وزیر اور مشیر کے آدمیوں کو پیسا ملتا ہے، عام آدمی کو نہیں، ایسےنوجوانوں سےملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر