فلسطین امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال، مبارکباد دیدی

ملتان(نیشنل ٹائمز) ملتان سے تحریک انصاف کے پارلیمنٹیریز اور کارکنان کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے ملاقات فلسطین امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور پھول پیش کیے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مبارک باد کیلئے آنے والے پارلیمنٹیریز اور کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے 21 تاریخ کو ملتان میں فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی27 رمضان المبارک کو ہم عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے۔وہاں ہمیں پتہ چلا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی میں عبادت میں مشغول نمازیوں پر حملہ کیا ہےجب فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میڈیا پر رپورٹ ہونا شروع ہوئے تو وزیر اعظم عمران خان صاحب نے فوری فیصلہ کیا کہ ہمیں مسجد اقصٰی کے تقدس کی پائمالی اور فلسطینیوں پر جارحیت کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے تحرک کرنا چاہیے۔ چنانچہ 28 رمضان المبارک کو ہی ہم نے روابط شروع کیے الحمد للہ او آئی سی وزرائے خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوامیں نے اس اجلاس میں پاکستانی قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کیاو آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ہم نے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا۔چین کے وزیر خارجہ کی صدارت میں سلامتی کونسل کے چار اجلاس بلائے گئے لیکن اتفاق رائے نہ ہو سکاآخری اجلاس میں 15 میں سے 14 اراکین ایک طرف تھے جبکہ ایک رکن نے ویٹو کر دیا۔امن و امان کے قیام کی ذمہ داری اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ہے۔ جب سلامتی کونسل میں کچھ نہ بن پڑا تو ہم نے دوسرے آپشنز پر غور شروع کردیا۔ترک وزیر خارجہ نے مجھ سے رابطہ کیا اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی جانے کی تجویز پیش کی۔ میں نے ان کے ساتھ اتفاق کیامیں نے وزیراعظم صاحب کو اعتماد میں لیا ان کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ہم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس بلانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔میں شکر گزار ہوں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہ انہوں نے ان کاوشوں کی قیادت کی ۔او آئی سی، عرب گروپ اور نیم ممبر ممالک کی جانب سے ہم نے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے، مشترکہ درخواست دیمیں صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔میں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی روانگی سے قبل اپنی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیامیں قرارداد لیکر پارلیمنٹیرینز کے پاس گیا اور قرارداد ان کے سامنے رکھی الحمد للہ سب نے اس قرار داد پر اتفاق کیا اور متفقہ طور پر اسے منظور کیا میں اس قرارداد کو لے کر ترکی پہنچا-ترک وزیر خارجہ کے سامنے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے متفقہ قرارداد رکھی – ترک وزیر خارجہ نے اس سے اتفاق کیامیری ترکی میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی میں نے وہ قرارداد ان کے سامنے بھی رکھی اور انہوں نے بھی اتفاق کیاہم نے فلسطین کے وزیر خارجہ کو ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیاہم نے اپنی روانگی موخر کی کیونکہ انہیں مشکلات کا سامنا تھاانہیں ہم نے ساتھ لیا اور نیویارک کیلئے روانہ ہوئےاس دوران تیونس کے وزیر خارجہ سے ہمارا رابطہ ہوا انہوں نے ہمارے ساتھ جانے پر آمادگی ظاہر کی ان کو بھی ہم نے ہمراہ لیاانڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے میرا رابطہ ہوا انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پہنچیں گیمجھے علم ہوا کہ آٹھ وزرائے خارجہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ چکے ہیںمیں نے نیویارک مشن میں مشاورت کیلئے تمام وزرائے خارجہ کو عشائیے کی دعوت دی اور مشاورت کے بعد اگلے دن کیلئے لائحہ عمل طے کیامیرا ایمان ہے کہ مدینے کے تاجدار کی نسبت اللہ نے مجھ ناچیز سے کام لیاہمارا پہلا مقصد یہ تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوراً بند ہودنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں زبردست مظاہرے شروع ہو گیےاس ماحول میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں بحث شروع ہوئیمیری تقریر اقوام متحدہ کے ریکارڈ کا حصہ ہےجب صدر جنرل اسمبلی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس چل رہا تھا تو فلسطین کے وزیر خارجہ کو مصر کے وزیر خارجہ نے “سیز فائر” پر مبارکباد دیابھی میری وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات ہوئی اور میں نے سارے حالات ان کے گوش گزار کیےمیں جب فلسطین کی صورتحال دیکھ رہا تھا تو مجھے کشمیر یاد آ رہا تھاآج فلسطینی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ہمارے گھروں سے جبراً نکال رہے ہیں اور کشمیری بھی یہی مطالبہ کر رہے ہیں فلسطینی آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کے خطرات کا اظہار کر رہے ہیں اور بھارت بھی کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کیلئے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر رہا ہے پورے غزہ میں کرونا کی ایک ٹسٹنگ لیبارٹری تھی اسے تباہ کر دیا گیا کشمیر میں بھی یہی ہو رہا ہے نوجوانوں کو بلاسبب گھروں سے اٹھا کر تشدد کیا جاتا ہے تشدد میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خاموشی سے دفنا دیا جاتا ہے میری جب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات ہوئی تو میں نے انہیں بتایا کہ سیز فائر ایک پہلا قدم ہے اگر چنگاری سلگتی رہی تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں آئے گا اور اسی طرح اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ایشیا میں امن نہیں ہو سکتامیں جہاں فلسطین کا مقدمہ لڑ کے آیا ہوں وہیں میں کشمیر کے مسئلے کو دوبارہ عالمی سطح پر اجاگر کر کے آیا ہوںمیں پاکستانی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ بین الاقوامی سطح پر میں آپ کی ترجمانی کرتا رہوں گااقوام عالم کا جو وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا اس میں سمٹ لیول کی قیادت وزیر اعظم عمران خان کریں گے اور اس کا ایجنڈا کشمیر ہو گاصدر جنرل اسمبلی 27 تاریخ کو اسلام آباد تشریف لا رہے ہیںانشاء اللہ اس اجلاس کے بعد بغداد روانہ ہوں گا اور دو برادر ملکوں کے مابین تلخیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گےافغانستان ہمارا پڑوسی ہے 11 ستمبر سے پہلے وہاں سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جائے گا ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوںہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیںدعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نحیف اور کمزور آواز میں طاقت ڈال دےمیں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی بلے کے نشان پر لگی مہر ضائع نہیں ہو گیمیں آپ سب کی محبتوں کا مقروض ہوں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر