کراچی(نیشنل ٹائمز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ عطا مری نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کو اگر معیشت کا پتہ ہوتا تو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ ہوتے۔ عمران نیازی کی نالائقی کو چھپانے کے لئے وزراءجھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سندھ ہمارا نہیں ہے اس لئے سندھ میں دس دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، پانی کی تقسیم میں ناانصافی کی جاتی ہے اور فنڈز میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کبھی انڈوں، کبھی کٹوں، کبھی بھنگ کی فلاسفی پر معیشت قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام سے کیا جانے والا فراڈ بے نقاب ہو چکا ہے۔ کسان معاشی بدحالی کے شکار ہیں، مزدور بھوکے مر رہے ہیں اور تنخواہ دار وار دیہاڑی دار طبقہ مشکلات کے شکار ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب ظالم سونامی کے عذاب سے نجات چاہتے ہیں۔
اسد عمر کو اگر معیشت کا پتہ ہوتا تو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ ہوتے، شازیہ مری کا چھکا



