احساس پروگرام کے تحت بچوں کو تعلیمی وظائف پرائمری سے اب یکم جولائی سے سیکنڈری تک دینے کا آغاز ہوگا، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت بچوں کو تعلیمی وظائف پرائمری سے اب یکم جولائی سے سیکنڈری تک دینے کا آغاز ہوگا۔احساس کفالت پروگرام میں وسعت کے لئے سمری ارسال کی ہے۔وہ پیر کو یہاں احساس بچت بنک اکاؤنٹ کے اسلام آباد سے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے سات اہداف اور 270 اقدامات ہیں،احساس ٹیم تندہی سے اس کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے،پروگرام کو موثر اور شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، دیانتداری کو یقینی بنانے کے لئے 32 نکات ترتیب دیئے ہیں،اس کی نگرانی کے لئے 32 ڈیش بورڈ ہیں جن کا ماہانہ جائزہ اجلاس میں جائزہ لیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ شفافیت اور بدعنوانی کی روک تھام ہمارا مشن ہے،احساس کفالت پروگرام کے لئے سروے 88 فیصد مکمل ہوگیا ہے،ون ونڈو کا وزیر اعظم دوہفتے تک افتتاح کریں گے،احساس کفالت پروگرام سے اس وقت 70 لاکھ خاندان مستفید ہورہے ہیں ،اس کو وسعت دینے کے لئے سمری ارسال کررکھی ہے،بچوں کو اس وقت اس پروگرام کے تحت پرائمری تک تعلیمی وظائف دیئے جارہے ہیں اسے یکم جولائی سے سیکنڈری تک وسعت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سروے کی تکمیل کے بعد تحصیل کی سطح پر ڈیسک قائم کئے جائیں گے جہاں رہ جانے والے مستحق لوگ اپنا اندراج کروا سکیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر