اسد عمر نے صوبہ سندھ کی تحصیل سوبھو دیرو میں نادرا سینٹر کا افتتاح کیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور کی تحصیل سوبھو دیرو میں نادرا سینٹر کا افتتاح کیا۔ نادرا دفتر ون۔ونڈو، کیو میٹک سسٹم اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ سوبھودیرو نادرا سینٹر پر روزانہ 100 سے 125 ٹوکن پراسس ہوسکیں گے۔عوام کی سہولت اور شناختی دستاویزات کےحصول کو آسان بنانے کے لیئے نادرا کا احسن اقدام ہے۔تحصیل سوبھو دیرو میں جدید سہولیات سے مزین نادرا آفس 05 ون ونڈو کاو ¿نٹر پر مشتمل ہے جس میں پینے کا صاف پانی اور ایئر کنڈیشنڈ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ نئے آفس میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ونڈو اور کیو میٹک سسٹم کا اجرا کیا گیاہے تاکہ عوام کو شناختی دستاویزات کی بروَقت اور آسان فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی جی نادرا سکھر میجر عمران علی کھرل نے امید ظاہر کی کہ یہ دفتر سوبھو دیرو کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انھوں نے سوبھو دیرو دفتر میں تعینات نادرا سٹاف کو عوامی خدمت کیلئے مزید مستعدی اور ذمہ داری سے کام کرنے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر