ایلن مسک نے ٹیسلا گاڑیوں میں راکٹ کی طاقت ڈالنے کا فیصلہ کرلیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) ایلن مسک ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ہیں۔ ٹیسلا الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے جبکہ سپیس ایکس راکٹ اور خلائی جہاز بنا رہی ہے۔ اب ایلن مسک نے ٹیسلا کی الیکٹرک کار کو سپیس ایکس کا ’تڑکا‘ لگا کر ایسا ماڈل تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ایلن مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا روڈسٹر میں ’سپیس ایکس پیکیج‘ بھی شامل کیا جا رہا ہے، جس سے گاڑی کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا۔ یہ گاڑی صفر سے 60میل (تقریباًساڑھے 96کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار محض 1.1سیکنڈ میں پکڑنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔سپیس ایکس پیکیج کے ذریعے اس گاڑی کو اسی طرح طاقت ملے گی جیسے ایک راکٹ کو ایندھن سے ملتی ہے۔ایلن مسک نے دنیا کو یہ خوشخبری ایک ٹویٹ کی شکل میں سنائی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فیچر ٹیسلا روڈسٹر کی اگلی جنریشن میں شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایلن مسک کی طرف سے ٹیسلا گاڑیوں میں سپیس ایکس پیکیج شامل کرنے کا اعلان 2018ءمیں کیا گیا تھا، جسے اب عملی شکل ملنے جا رہی ہے اور جلد سپیس ایکس پیکیج کی حامل ٹیسلا گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔ ایلن مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”سپیس ایکس راکٹ تھرسٹر آپشن پیکیج کے ساتھ آنے والی گاڑیاں محفوظ ہوں گی مگر یہ رفتار کی انتہائی نوعیت ہو گی جو ایسے لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہو گی جو طبی عارضوں کا شکار ہیں۔ یہ ایک ’ہارڈ کور رولر کوسٹر‘ کی طرح کا تجربہ ہو گا۔“



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر