لاہور(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے 12اہلکاروں اور ان کے خاندان کےا فراد نے کل واہگہ بارڈر کراس کیا۔بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کورونا کے حفاظتی طریقہ کار کے مطابق پاکستان میں داخل ہوئےتھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقتمام 12بھارتی مسافروں کے پاس منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹس تھی۔پاکستان پہنچنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔بھارتی اہلکاروں اور خاندان کے افراد و ڈرائیور کو لازمی قرنطینہ کی ہدایت کی۔
واہگہ سے پاکستان آنیوالے بھارتی ہائی کمیشن کے 12اہلکاروں کیلئے لازمی قرنطینہ کی ہدایت جاری کر دی



