خیبرپختونخواہ، بے اولاد جوڑے کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے محمدی چوک میں واقع نجی اسپتال میں خاتون نے چار جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ بچوں کی پیدائش آپریشن کے بغیر ہوئی، زچہ اور بچوں کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔ مذکورہ خاتون کے ہاں شادی کے چار سال بعد اولاد کی پیدائش ہوئی تھی۔ جڑواں بچوں میں2لڑکیاں اور2 لڑکے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر