عمران حکومت اس قدر نالائق اور نا اہل ہے کہ ن لیگ کے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر انہیں عمران خان کا ویژن بنا کر پیش کیا جارہا ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران حکومت اس قدر نالائق اور نا اہل ہے کہ خود تو اپنا کوئی منصوبہ دے سکے ہیں اور نہ کوئی منصوبہ مکمل کر سکے ہیں بلکہ ن لیگ کے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر انہیں عمران خان کا ویژن بنا کر پیش کیا جارہا ہے، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تو شروع ہونے سے قبل ہی انکی کرپشن کی نذر ہوگیا، یہ ہر روز نیا ڈاکہ ڈالنے کا سوچتے ہیں، معیشت کی بہتری کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے، اگر عمران خان کے اے ٹی ایمز بنی گالہ کا خرچہ چلائیں گے تو پھر کرپشن تو کریں گے۔ عید سے قبل شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک کو توہین عدالت کی گئی، کشمیر کا سودا کرنے والے اب فلسطین کے نام پر سیاست کررہے ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ای لرننگ اور ای لائبریری جیسے منصوبے شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں شروع کئے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا تھا مگر موجودہ نالائق حکومت نے پہلے ان منصوبوں پر الزمات لگا کر انہیں بند کیا اور اب وہی منصوبےعمران خان کا ویژن بنا کرری فارمز پنجاب کے نام پر شروع کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان منصوبوں کے اشتہارات بنا کر اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج اگر کورونا کے باوجود بچے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو یہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دی گئی ٹیکنالوجی کے باعث ہی ممکن ہوا ہے، موجودہ حکومت کے معیشت کی بہتری کے سارے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، ماہ رمضان میں لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ معیشت کتنی بہتر ہوئی ہے، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں شروع ہونے والے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، اگر یہ منصوبے عمران خان کا ویژن ہیں تو گذشتہ آٹھ برسوں میں اسے کے پی کے میں کیوں شروع نہیں کیا گیا؟ موجودہ حکومت تین سال میں کوئی این بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکی ہے، ان کے ہر منصوبہ میں سے کرپشن نکل رہی ہے چاہے وہ، آٹا اسکینڈل ہو، چینی، ادویات، ایل این جی یا پھر رنگ روڈ منصوبہ جو شروع ہونے سے قبل ہی عمرانی ٹولے کی کرپشن کی نذر ہوگیا، اس وقت جھوٹے، فراڈیئے اور چور ملک پر مسلط ہیں ، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عید سے قبل مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک کر حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں چودہ ہزار میگا واٹ بجلی، موٹر ویز، میٹرو، اورنج لائن ٹرین سمیت درجنوں منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے، ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں دعوے یا سیاست نہیں کی بلکہ میگا منصوبوں کی تکمیل کے ذریعے ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی دی ہے، نالائق اور نا اہل ٹولہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی خاطر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر رہا ہے، اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو عوام کے ہاتھ نا اہل اور کرپٹ ٹولے کے گریبان پر ہونگے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر