شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ ،پاک فوج کا ایک جوان شہید

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز )شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان سے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں 32سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہو گیا جو جھنگ کا رہائشی تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا افغانستان سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد پر اپنی طرف موثر سرحدی انتظام اور کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاک فوج کے مطابق پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف مسلسل استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر