وزیر خارجہ کااقوام متحدہ نیویارک میں جاری مصروفیات کے دوران ، امریکی کانگریس کی رکن و چیئرپرسن پاکستان کاکس، شیلا جیکسن لی، کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا،اقوام متحدہ نیویارک میں جاری مصروفیات کے دوران ، امریکی کانگریس کی رکن و چیئرپرسن پاکستان کاکس، شیلا جیکسن لی، کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔امریکی کانگریس، امریکہ کے سیاسی نظام کا اہم ستون ہونے کے ناطے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔وزیر خارجہوزیرخارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کے استحکام میں کانگریسی کاکس کے متحرک اور مثبت کردار کی تعریف کی۔پاکستان کا حامی یہ گروپ، امریکی کانگریس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔وزیر خارجہ نے شیلا جیکسن لی کو سماجی ومعاشی ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے بھی امریکی رکن کانگریس کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کا امریکہ اور پاکستان میں پارلیمانی اور عوامی رابطوں میں فروغ پر زورشیلا جیکسن نے علاقائی و ملکی صورتحال سے آگاہی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔شیلا جیکسن نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی روابط کے فروغ کے لئے پرامید ہیں۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر