وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے اہم بیان

نیویارک(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے اہم بیان۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کل میں نے یہاں اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے درمیان مماثلت بیان کی۔فلسطینی بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور کشمیری بھی فلسطین کے عوام اپنے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور کشمیری بھی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیںفلسطینیوں اور کشمیری دونوں کو آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کے خطرات لاحق ہیں ۔فلسطینی بھی انصاف کے لئیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ کشمیری بھی حصول انصاف کیلئے سرگرداں ہیں۔ میں نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے درخواست کی ہے کہ جس طرح ہم نے فلسطین کے دبے ہوئے مسئلے کو مل کر اجاگر کیا ہے۔ اسی طرح ہمیں کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے بھی مل کر آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔جس طرح فلسطین کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اسی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔جس طرح فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن نہیں ہو سکتا ۔اسی طرح کشمیر کے مسئلے کو حل کیے بغیر جنوب ایشیائی خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔میں او آئی سی کی کونسل آف فارن منسٹرز کے وزرائے خارجہ کو تجویز پیش کر رہا ہوں کہ وہ آئندہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے وزارتی کونسل کے اجلاس میں اسی شدومد سے کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں جس طرح ہم نے یک زبان ہو کر فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر