نیب خیبرپختونخوا نے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم وسیم زیب خان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم وسیم زیب خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق پبی نوشہرہ سے ہے۔ نیب سے جاری تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم نے آن لائن کمپنی میسرز www.pslashuk.com کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے دیگر ملزمان سے مل کر آن لائن کاروبار اور جعلی سکیموں کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹا اور ان سے بھاری منافع کا لالچ دے کر رقوم اکٹھی کیں۔ جب یہ ویب سائٹ آن لائن دستیاب نہ ہوئی تو متاثرین نے مذکورہ ملزم سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ مذکورہ ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے معصوم لوگوں کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کرکے 500 ملین روپے لوٹے، اب تک نیب کو 700 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مذکورہ ملزم کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب خیبرپختونخوا کے حوالہ کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا بریگیڈیئر (ر) فاروق نصر اعوان نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کے تناظر میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم واپس لانے کیلئے بلاخوف و خطر کوششیں جاری رہیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر